بدھ 17 جون 2026 - 16:01
جمکران کا متبرک پرچم امریکہ میں قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ، ایران-نیوزی لینڈ میچ میں منفرد منظر

حوزہ/ مسجد جمکران کے متبرک پرچم نے ایران سے ہزاروں کلومیٹر دور امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں قومی فٹبال ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ کر معنویت اور کھیل کے حسین امتزاج کی ایک منفرد تصویر پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ امیر قلعه‌نویی کو چند روز قبل قم کے دورے کے دوران مسجد جمکران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد کی جانب سے آستانۂ مقدس کا متبرک پرچم بطور تحفہ پیش کیا گیا تھا۔ یہی پرچم اب لاس اینجلس میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کے دوران قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نصب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے وقفے کے دوران یہ پرچم کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا، جسے ٹیم کے اراکین نے خصوصی توجہ اور عقیدت کے ساتھ دیکھا۔ ڈریسنگ روم میں اس پرچم کے ساتھ رمضان جنگ کے شہید فٹبالر محمد زادہ کی تصویر بھی نصب کی گئی تھی، جس نے اس منظر کو مزید مؤثر بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق مسجد جمکران کا یہ متبرک پرچم قومی کھلاڑیوں کے دینی، ثقافتی اور قومی تشخص سے وابستگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اس کی موجودگی نے اس بات کی عکاسی کی کہ پیشہ ورانہ کھیلوں کے میدان میں بھی معنوی اور مذہبی اقدار کو اہمیت دی جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha